ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے قوم کو خوشخبری سنا دی

Shahbaz Sharif, instructions about gas shortage
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسمِ سرما میں گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی.اجلاس کو موسمِ سرما میں متوقع طلب اور رسد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ مہینوں میں گیس کی فراہمی کے لئے مرتب کئے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی.

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں، شہباز شریف نے کہا عمران حکومت نے COVID کے دنوں میں عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا.

گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک اور غریب آدمی بھگت رہا ہے. میں گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بد انتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا.معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ملک کے ہر شعبے پر خود کُش حملے کرکے غریب کی کمر توڑ دی.

گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقنی بنائی جائے.موجودہ حکومت اعدادو شمار اور خالی باتوں کی بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے.

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پیش کردہ پلان کو مزید بہتر کرنے اور قلیل و وسط مدتی لائحہ عمل کو ترجیح دینے کی ہدایات جاری کیں.اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نےشرکت کی .

M .SAJID .KHAN

Content Writer