صارفین کے لئے خوشخبری،نیپرا نے بجلی سستی کردی

29 Sep, 2022 | 11:47 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو 7 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اور سی پی پی اے کے اعداد و شمار میں بہت فرق ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کےالیکٹرک والے لوگوں کو نئے پلانٹس لگانے کے خواب نہ دکھائیں اور کے الیکٹرک والے خود کچھ نہیں کرتے بلکہ دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں۔ کے الیکٹرک والے ساری دنیا سے پہلے مانگتے ہیں بعد میں خود کچھ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں