(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے بعد سندھ پر بھی کپتان کا جادوچلنے لگا، سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ سے سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں مخدوم فضل ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم محسن ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم عمار، مخدوم حسنین اور شعیب خان ترین شامل تھے۔
ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، شبلی فراز، فواد حسین اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی مجود تھے، اس موقع پر تمام سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔