ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان نے سابق اتحادی جماعت کی اہم وکٹ گرادی

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی محاذ پر ایک اور کامیابی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق اتحادی جماعت کی اہم  وکٹ گرا دی۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم فضل حسین جی ڈی اے چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مخدوم فضل نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور باقاعدہ تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

 واضح رہے کہ مخدوم فضل کا تعلق مٹیاری سے ہے اور جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑچکے ہیں ، جی ڈی اے پچھلی حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی۔