ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ کے والدین نے بڑا فیصلہ کرلیا

Sara Murder Case
کیپشن: Sara Murder Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ کے والدین نے کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بارے میں پولیس کو  بھی آگاہ کر دیا گیا۔ 

اسلام آباد میں قتل ہونے والی کینیڈین خاتون  سارہ  کے والد انعام رحیم نے اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز لالچی تھا اور اس کی نظر سارہ کی دولت پر تھی،  ہماری بیٹی کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، سارہ پر تشدد ہوا ہے، وہ ایک قابل، ذہین اور میری لاڈلی بیٹی تھی، اس کیس کو التوا میں رکھنے سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہوگی،  قتل کی تحقیقات ہو رہی ہیں، مجرم کو سزا ہونی چاہیے، ہمارا مطالبہ کہ کہ اس منصوبے پر ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بر آمد کر لیا جبکہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہو گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے تاہم سارہ کی موت کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ سے پتہ چلے گی، مقتولہ کے موبائل فون سمیت دیگر معلومات تفتیش کا حصہ بنا لی گئیں۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر میں ڈمبل مار کر قتل کر دیا تھا، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔