عمران خان نے ہماری خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا: بلاول بھٹو

29 Sep, 2022 | 08:56 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے ہم جتنا بھی کریں وہ ناکافی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہماری خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا۔ شکر ہے اب درست سمت میں چل رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا  کہ 6 ماہ میں پاکستان کے مختلف ممالک سے تعلقات میں بہتری ہی آئی ہے۔

مزیدخبریں