(سٹی 42) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں ہونے والا کرکٹ میچ محکمہ پولیس کو کروڑوں روپے میں پڑ گیا ، لاہور پولیس نے آئی جی آفس سے3 کروڑ روپے مانگ لیے ۔
لاہور پولیس کی جانب سے ٹی 20 میچز کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی ٹرانسپورٹیشن اور کھانے پینے کا تخمینہ 4 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے ، پولیس حکام نے ان اخراجات کے لیے آئی جی آفس سے3کروڑ روپے مانگ لیے ہیں، پاک، انگلینڈ ٹیموں کی سکیورٹی پر لاہور پولیس کے 8ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ قذافی سٹیڈیم میں ہوا تھا، پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کی۔