شاداب خان نے پاکستان کی جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیدیا

29 Sep, 2022 | 08:32 AM

(سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پاکستان کی جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا، قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی باؤلنگ کے ذریعے انگلینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا سب ٹیم گیم ہے، ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ عامر جمال ہمارا ایمرجنگ کھلاڑی ہے۔یقین تھا کہ وہ اچھی باؤلنگ کرسکتا ہے، مجھے تو وکٹ اچھی لگی تھی میں نے تین سو کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلا تاہم اوپر کے بلے باز کو مشکل ہورہی تھی،میری میچ کے دوران معین علی سے بھی بات ہورہی تھی اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان معین علی بھی حیران ہورہے تھے کہ زیادہ سکور کیوں نہیں ہوا۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ سیریز جیتنا چاہتے ہیں لیکن زیادہ فوکس ورلڈ کپ سے قبل تیاری بھی ہے اس لیے تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔
 

 

مزیدخبریں