لاہو ر کے باسیوں کے لئے بری خبر

29 Sep, 2021 | 10:10 PM

Imran Fayyaz

(زین مدنی)لاہوریوں کے لئے بری خبر ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  (این سی او)  نےلاہور کے باسیوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جن شہروں میں کورونا وباءکم ہوئی ہے وہاں نرمی کی جائے اور وہاں سینما گھروں کو بھی کھولا جارہا ہے۔ اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ،پشاور،سمیت دیگر شہروں میں سینما گھر کھولنے کا اعلان لیکن لاہور کے سینما گھر ابھی بند رہیں گے ۔این سی اوسی کے مطابق لاہور میں فی الحال شہری کورونا ویکسی نیشن نہیں کروا رہے جس کی وجہ سے لاہور کے سینما گھر ابھی بند رہیں گے جبکہ دیگر شہروں میں سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

 دوسری جانب پنجاب سینما ایسوسی ایشن نے این سی او سی کے اس فیصلے پر اپیل کی ہے کہ وہ لاہور میں بھی سینما گھرکھولیں اور ہر سینما گھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر بنا دیں جس نے فلم دیکھنی ہے وہ ویکسی نیشن کرواکے فلم دیکھے۔

مزیدخبریں