ویب ڈیسک: بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی دنیا کو بے وقوف بنانے کی کوشش ناکام۔ نیویارک ٹائمز کا جعلی فرنٹ پیج چھاپ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت غبارے سے ساری ہوا نکل گئی جب بدھ کے روز ’دی نیویارک ٹائمز‘ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اخبار کا یہ صفحہ دراصل جعلی ہے۔
’یہ ایک مکمل طور پر من گھڑت تصویر ہے، اور یہ گردش کرنے والی ان بہت ساری تصاویر میں سے ایک ہے جن میں وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر صارفین اس جھوٹی خبر کو وائرل کرنے کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا سیل کو قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ابھی اپنے امریکہ کے دورے سے واپس لوٹے ہی تھے کہ انڈین سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں امریکی جریدے ’دا نیویارک ٹائمز‘ کا ایک آرٹیکل شیئر ہونا شروع ہوگیا۔
This is a completely fabricated image, one of many in circulation featuring Prime Minister Modi. All of our factual reporting on Narendra Modi can be found at:https://t.co/ShYn4qW4nT pic.twitter.com/gsY7AlNFna
— NYTimes Communications (@NYTimesPR) September 28, 2021
اس آرٹیکل کے مطابق امریکہ کے معتبر ترین سمجھے جانے والے جریدے نے وزیراعظم مودی کو دنیا کے لیے ’آخری‘ اور ’بہترین‘ امید قرار دیا تھا۔امریکی اخبار کے جعلی صفحے پر انگریزی میں جو ستمبر کی سپیلنگ کھی گئی تھی وہ بھی غلط تھی۔