سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے سعودی سفیر  کی ملاقات

29 Sep, 2021 | 07:06 PM

Imran Fayyaz

(فصیح اللہ)سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات، مہمان سفیر کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا دورہ کروایا گیا۔

  اس موقع پر نواف سعید المالکی نے کہا کہ اسمبلی بلڈنگ میں آیات قرآنی اور احادیث مبارکہ آویزاں کروانا چودھری پرویز الٰہی کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے۔چودھری پرویز الہی اور سعودی سفیر کی ملاقات میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری راسخ الہیٰ بھی موجود تھے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مہمان سفیر کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے چھٹی جماعت تک ناظرہ، جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے۔ 

مزیدخبریں