(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی سے متعلق یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں معروف رئیلٹی شو بگ باس 15 میں شرکت کیلئے بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ ریا بگ باس 15 کا حصہ ہوں گی تاہم اس بارے میں بگ باس کے منتظمین یا اداکارہ کی جانب سے باضابطہ اعلان یا تردید نہیں کی گئی۔
اب بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی۔