ویب ڈیسک:عوام کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکسی سروس کا استعمال کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے، سفر زیادہ ہو یا کم ایک کلک سے رائڈ بک کرو اور آسانی سے اپنی منظر مقصود پر پہنچ جاؤ۔ اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئن لائن کمپنیاں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
ہر لحاظ سے محفوظ ہونے کے سبب عوام کی جانب سے آن لائن سروس میں سفر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے خواتین کو ہراساں، فیملی کے ساتھ گالی گلوچ کرنے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن بھارت میں اس کے الٹ ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکی کو کیب ڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لڑکی اور ڈرائیور میں بحث و تکرار اس وقت شروع ہوتی ہے جب لڑکی ڈرائیور کو سٹاپ سے تھوڑا آگے ڈراپ کرنے کا کہتی ہے۔ ڈرائیور کہتا ہے کہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہمیں اجازت نہیں ہے کہ کسی بھی سواری کو اس کے ڈسٹنیشن پوائنٹ سے آگے اتارا جائے، یہ سننا تھا کہ لڑکی آگ بگولا ہوجاتی ہے اور ڈرائیور کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہے۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی، لڑکی ٹیکسی ڈرائیور پر الزام لگاتی ہے کہ تم اپنی کار میں لڑکیوں کو ہراساں کرتے ہو۔ ڈرائیور بار بار منت سماجت کرتا ہے کہ آپ یہاں اتر جائے ورنہ میری نوکری چلی جائے گی لیکن لڑکی اس کی ایک نہیں سنتی اور اسے ڈراتی دھمکاتی رہتی ہے۔
ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ تھوڑا آگے جانا ہے تو اگلی رائڈ بک کریں اور چلی جائیں، لیکن لڑکی کہتی ہے تم نہیں جانتے میں کیا کیا کرسکتی ہوں۔ تمہارا کیریئر تباہ ہوجائے گا۔نوکر ہو نوکر ہی رہو، ڈررائیور ہاتھ جوڑتا ہے، میڈم معاف کریں جبکہ لڑکی اس کی بات نہیں مانتی۔ اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں ڈرائیور کا کہنا تھا ہمارے ساتھ آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، لہذا آپ کے ساتھ ایسا ہو تو ویڈیو لازمی بنائے کیونکہ آج کے وقت میں یہ بہت ضروری ہیں۔