غریب کی سواری موٹر سائیکل اور اسکے پارٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

29 Sep, 2021 | 03:56 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے موٹر سائیکل کی قیمتیں اور پارٹس بھی مہنگے ہوگئے۔
ڈالر  کی قیمت میں اضافے نے غریب آدمی کی سواری کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ ڈالر نے صرف موٹر سائیکل ہی نہیں انکے پارٹس بھی مہنگے کردیئے ہیں۔تفصیلات کیمطابق سی ڈی 70 کی قیمت چار ہزار روپے تک بڑھا دی گئی۔ سی ڈی 100 کی قیمتوں میں پانچ ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ ون ٹو فائیو اور سلف سٹارٹ بائیک کی قیمتوں میں ساڑھے چھ ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کے ساتھ انکے پارٹس بھی مہنگے ہوگئے ہیں جسکا نقصان عام آدمی کو ہورہا ہے۔صدر انجمن تاجران لٹن روڈ ملک ناظم کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی بنیادی وجہ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہے،حکومت ڈالر کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے۔

دوکانداروں کیمطابق مہنگائی بڑھنے سے موٹرسائیکل کا بریک شو 90 سے بڑھ کر ڈیڑھ سو روپے،چمٹہ 950 سے بڑھ کر 1200 روپے جبکہ موٹرسائیکل کے انڈیکٹر کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں