ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنیوالے مجرموں  کو سزا

Pm sister alima khan home robbded by dacoits sentenced
کیپشن: court hammer
سورس: c42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قید کی سزا سنادی۔

    رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی نے تین مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سات سال قید کی سزا دی۔ مجرموں میں کاظم ،محمود اور فہد شامل ہیں۔مجرموں کو 45 ،45 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ ان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سوری کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔4 جنوری 2020 میں اپر مال کے علاقے میں تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔