اگلے سال ضرور آئیں گے ، انگلش بورڈ نے پاکستان سے معافی مانگ لی

29 Sep, 2021 | 12:51 PM

ویب ڈیسک : انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئن واٹمور نے برطانوی ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنے پر پاکستانیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بورڈ کی جانب سے لیا گیا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔
 رپورٹ کے مطابق واٹمور کا کہنا تھا کہ کہ ’میں اس سب سے معذرت چاہتا ہوں جنہیں اس فیصلے سے تکلیف یا مایوسی پہنچی، خصوصی طور پر پاکستان میں۔‘’میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن ہمیں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک مشورہ موصول ہوا اور ہم نے یہ فیصلہ  لےلیا۔‘انگلش کرکٹ بورڈ کر سربراہ آئن واٹمور نے اپنی ٹیم کے اگلے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ’ہمیں پاکستان سے اپنے تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ہم 2022 میں اپنے پاکستان کے دورے پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ اگلے سال کے دورے کو حقیقت بنانے کے لیے جوبھی کرنا پڑا کریں گے۔

مزیدخبریں