ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آگئی

CEO Wasim Khan
کیپشن: Wasim Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ  جنہیں ان کے بے تکلف دوست'' ریمبو'' کے نام سے بھی بلاتے ہیں، جنگجو  ہیرو کے نقش قدم پر چل  نکلے ہیں۔

ایک اور اہم پوسٹ  سے استعفیٰ آنے کے بعد بورڈ میں چہ مگوئیوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کی آمد پر جہاں کرکٹ بورڈ کے انتظامی عہدوں میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں, وہیں رمیز راجہ چیف ایگزیکٹیو کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھنا چاہ رہے ہیں جبکہ وسیم خان کے مستعفی ہونے کی وجہ بھی اختیارات میں کمی بتائی جارہی ہے۔

کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی جگہ ڈائریکٹر کرکٹ  کی آسامی تخلیق کی جائے گی جس پر کسی سابق کرکٹر کو  تعینات کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رمیز راجہ کے آنے کے بعد یہ تیسرا استعفی ہے لیکن کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مستقبل میں دیگر افراد کی جانب سے بھی استعفے سامنے آسکتے ہیں جن میں ڈائریکٹر کمرشل اور ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ کا نام بھی لیا جارہا ہے۔