ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر ماریہ کی پراسرار ہلاکت، قتل یا خودکشی؟

Dr Maria suicide
کیپشن: Dr Maria
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: رائیونڈ کے علاقے میں چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت، اہلخانہ نے متوفیہ کے خاوند کے خلاف قتل کے مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر ماریہ کی پراسرار ہلاکت پر لیڈی ڈاکٹرکےبھائی نےقتل کےمقدمے کی درخواست جمع کرادی۔ ڈاکٹر ماریہ کے خاوند ارشد محمود کیخلاف تھانہ رائیونڈ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ مقتول ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہےکہ ہماری بہن کو قتل کیا گیا۔

ورثا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ کےجسم پرتشدد کےنشانات بھی پائے گئے، ڈاکٹر ماریہ 2بچوں کی ماں اورچلڈرن ہسپتال کی سرجن تھی وہ خودکشی جیسا انتہائی قدم نہیں اٹھا سکتی۔ پولیس نے خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ 

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ماریہ کے خاوند راشد ساہیوال میں کام کرتا ہے۔ راشد نے تقریباً 2 ماہ قبل ساہیوال میں ہی دوسری شادی کی تھی۔ خاتون ڈاکٹر ماریہ بی بی نے دل برداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔