ویب ڈیسک : نیویارک میں خودکشی کے لئے چھلانگ لگانے والے شخص کی جان سگریٹ نے بچا لی ۔
ایسا ہی ہوا نیو یارک میں جہاں ایک شخص خودکشی کی غرض سے کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر چڑھ گیا اور اپنی جان دینے کے لئے چھلانگ لگانے لگا تھا کہ پولیس پہنچ گئی۔خودکشی کرنیوالے سے مذاکرات کرتے ہوئے پولیس اہلکارنے اس سے پوچھا کہ وہ خودکشی کیوں کرنا چاہتا ہے? اسے کیا چاہئیے اگر اسے کچھ چاہئیے تو فراہم کیا جا سکتا ہے۔ جس پر مذکورہ شخص نے سگریٹ کی فرمائش کی ۔ پولیس اہلکارنے ساتھی کو اشارہ کیا, سگریٹ اور اسے سلگانے کے لئے لائٹر فراہم کیا جونہی ملزم نے اسے سلگانا چاہا پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی نے اسے قابو میں کرلیا ۔