پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان مستعفی ہوگئے

29 Sep, 2021 | 10:31 AM

Sughra Afzal
Read more!

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے  گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا، چیئرمین پی سی نے وسیم خان کاآج استعفیٰ منظور کرلیا، وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔

واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے سال کے شروع میں ختم ہونی تھی۔

مزیدخبریں