(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بچوں پر جسمانی سزاؤں کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
بل کے متن کے مطابق بچوں کے بال، کان کھینچنا، کرنٹ لگانا، جوتے یا کسی اور آلے سے مارنا، ہاتھ اٹھانا، بیلٹ، جوتے اور لات کا استعمال بھی قابلِ سزا جرم ہوگا، بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت کے بل کا اطلاق سکولز، مدراس، یتیم خانوں و دیگر اداروں پر لاگو ہوگا, وزرات تعلیم سکولز، وفاق المدراس کمیٹیاں تشکیل دیں گے، کمیٹی 3ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں ایک خاتون رکن کا ہونا لازم ہوگا جبکہ نوٹیفائی کمیٹی 30روز میں کسی شکایت پر فیصلہ کرے گی, سزا یافتہ ملزم کو وفاقی محتسب میں اپیل کا حق حاصل ہوگا اور ایسے افراد کو معطل، ملازمت سے فارغ یا ان کی تنزلی کی جائے گی، بچوں پر جسمانی سزا میں ملوث افراد کیخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت سزا بھی دی جاسکے گی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ سے بل منظور ہونے کے بعد اسے بحث کیلئے قومی اسمبلی بھیجا جائے گا، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل قانون کی شکل میں لاگو ہوگا۔