وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا تخت پھر ڈول گیا

29 Sep, 2021 | 09:12 AM

Sughra Afzal

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی پھر سرکنے لگی، ناراض اراکین وعدے پورے نہ ہونے پر پھر متحرک، اس بار مائنس کمال کے بغیر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے بھی انکار کردیا۔ 

  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہو گئے، ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات برقرار ہیں، ناراض اراکین نے ایک مرتبہ پھر جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا اور 'مائنس جام کمال' کے بغیر مذاکرات سے بھی انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کریں گے، اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزار و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے، ناراض اراکین وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کریں گے۔

مزیدخبریں