شاہد آفریدی نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا

29 Sep, 2020 | 11:23 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) سابق کپتان شاہدآفریدی نےورلڈکپ2011کےسیمی فائنل میں بھارت کے خلاف ہارکاذمہ دارمصباح الحق کوقرار دے دیا۔
عرب کونیوزکودیئےگئےانٹرویومیں شاہدآفریدی نےکہاکہ مصباح الحق نےورلڈکپ 2011 کےسیمی فائنل میں بھارت کیخلاف جیتنےکاسنہری موقع ضائع کیاتھا۔ شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ وہ بہت اچھاموقع تھاجس سے پاکستانی ٹیم فائدہ اٹھانے سےمحروم رہی۔

مصباح نے انتہائی سست رفتاراننگزکھیلی لیکن یہ ان کی نیچرہےتاہم اُس دن بہترطریقے سےسٹرائیک روٹیٹ کرناچاہیئےتھی۔ ورلڈ کپ 2011 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے260 رنزکےتعاقب میں قومی ٹیم 231 رنزبناسکی تھی۔مصباح الحق نے76گیندوں پر56جبکہ شاہدآفریدی نے17گیندوں پر19 رنزاسکورکئےتھے۔
تاہم شاہد آفریدی نےایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے کہاکہ ان کی بات کوغلط اندازمیں بیان کیاگیا۔ 2011کےسیمی فائنل ہارکا ذمہ دارکسی ایک شخص کوقرارنہیں دیاجاسکتا۔۔وہ پوری بیٹنگ لائن کی ناکامی تھی۔آفریدی نےوضاحت کی کہ ان سمیت دیگربلےبازہدف کےتعاقب کاپریشربرداشت نہ کرسکے۔

مزیدخبریں