(حافظ شہباز علی)پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ،وسیم اکرم، رمیز راجہ ، اظہر علی ، ثناء میر اور بازید خان ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کمنٹری کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔رمیز راجہ ابتدائی 2 روز کمنٹری کرنے کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وسیم اکرم 9،10اور 11 اکتوبر کو راولپنڈی کے میچوں میں کمنٹری کریں گے۔بازید خان ملتان میں ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں کمنٹری کریں گے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ آج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ہم سب اس نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے پیچھے کھڑے ہیں۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آغاز کے لیے اس سے اچھا وقت اور کوئی نہیں ہے۔ٹیسٹ کپتان اظہر کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
ثنا ء میر نے کہا کہ یہ میرا کمنٹری کا پہلا تجربہ ہوگا، امید ہے یہ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے سے آسان ثابت ہو۔ بازیدخان کا کہنا تھا کہ امید ہے شائقین کرکٹ اس مرتبہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی کوریج سے لطف اندوز ہوں گے۔