سوشانت کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے

29 Sep, 2020 | 08:28 PM

Arslan Sheikh

( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

بالی ووڈ اداکار 34 سالہ سوشانت کی موت ایک معمہ بن گئی، پولیس کی جانب سے اس اقدام کو خودکشی قرار دیا گیا۔ سوشنات کی موت کے بعد ان کے مداح ششدر رہ گئے لیکن اس واقعہ میں اب ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سوشانت سنگھ کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا۔

سوشانت کے خاندان کا کہنا تھا کہ انہیں زہر دیکر قتل کیا گیا ہے لیکن نئی پوسٹمارٹم رپورٹ نے یہ الزام غلط ثابت کردیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے جس مردہ خانے میں پوسٹمارٹم کیلئے لاش رکھی گئی وہاں روشنی کم تھی۔

دوسری جانب سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ سوشانت جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے، ریا چکرورتی نے سوشانت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے اور اُن کے ساتھ اپنے رشتے اور اُن کی موت کو لیکر کئی انکشاف کیے تھے۔

سوشانت کی موت کے بعد پہلی مرتبہ ریا چکرورتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سوشانت کو ’کلسٹروفوبیا‘ تھا۔ اداکارہ نے کہا اس بات کا علم انہیں تب ہوا جب وہ سوشانت کے ساتھ یورپ کے دورے پر جارہی تھی، اس وقت سوشانت نے فلائٹ میں بیٹھنے سے قبل کوئی خاص دوا کھائی تھی۔

مزیدخبریں