ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل : بکیز کو رہائی مل گئی

پی ایس ایل : بکیز کو رہائی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل میچوں پر جوا لگانے والے بین الاقوامی بکی گروہ کے تین ملزموں کی ضمانت منظور ہوگئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2020ءمیں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل 3 ملزمان ملزم فیصل، ساجد اور احمد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ایس ایل سیزن فائیو میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکلاءطرفین کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے جس کے بعد عدالت نے ملزم فیصل، ساجد اور احمد کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 


عدالت نے تینوں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا، استغاثہ کے مطابق فیصل عرف چٹا سمیت 13 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، مقدمہ میں مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل عرف بوفیلا، احمد الرمغان، حنیف شیخ ، محمد گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 2020ءمیں بکیوں نے ایک کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا،دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا، ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer