نہم کلاس کے طلبہ کیلئے بری خبر

29 Sep, 2020 | 02:45 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو) لاہور سمیت صوبے بھر کے نویں جماعت کے طالب علم پریشانی کا شکار ہوگئے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث مطالعہ پاکستان کی کتاب کی چھپ سکی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب کا مسودہ ہی پبلشرز کے حوالے نہیں کیا،ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگست کے مہینے میں مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب متحدہ علماء بورڈ منظوری کے لئےبھجوائی تھی،متحدہ علماء بورڈ نے تاحال مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی چھپائی کے لئے این او سی جاری نہیں کیا، مطالعہ پاکستان کی کتاب شائع نہ ہونے پر سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں طلباوطالبات مشکلات سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب لاہورسمیت ملک بھرکےپہلی سے پانچویں تک کےنجی اور سرکاری سکول کل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا،صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مرادراس نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ تیس ستمبرکو بچوں کی ایک بڑی تعداد واپس سکول آئے گی،امید کرتے ہیں کہ تمام سکول محکمہ تعلیم کےجاری کردہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔

اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی،سکولوں کو کھولنےکا یہ آخری مرحلہ ہوگا،اس سےپہلے چھٹی سے آٹھویں،نویں دسویں اورانٹر میڈیٹ کلاسسز کامرحلہ وار آغاز کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں