بچوں کو زہر دینے والی خاتون ٹیچر کو سزائے موت سنادی گئی

29 Sep, 2020 | 12:32 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ننھے طلبہ کو ابدی نیند کی پاداش میں خاتون ٹیچر کو سزائے موت سنادی گئی،افسوسناک واقعہ میں 25 نرسری کے طلبہ کو زہر دیا گیا، ٹیچر نے بچوں سے انتقام لینے کے لیے ان کے کھانے میں سوڈیم نائٹریٹ ملایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آنے پر انسانیت کا دردرکھنے والوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا، نرسری کے 25 بچوں کے کھانے میں زہر ملانے والی خاتون کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سزاموت کا حکم دیا۔زہر دینے کے بعد بچوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کیا گیا جہاں ایک بچہ جان دم توڑ گیا جبکہ کی باقی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

برسری کے بچوں کو زہر دینے کا واقعہ گزشتہ سال 27 مارچ کو چین کے شہر جیژو میں پیش آیا تھا،مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ بچوں کو زہر دینے کے بعد یہ خبر  سامنے آئی تھی کہ ناشتہ کرنے کے بعد بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی اور انہیں قے کی شکایت ہوئی،طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔

حراست میں لی جانے والی خاتون ٹیچر کے اس عمل کو عدالت نےوحشیانہ عمل قرار دیتے سزائے موت کا حکم جاری کردیا، عدالت میں خاتون ٹیچر نے اپنے جرم کو اعتراف کرتےہوئے بتایا کہ وہ بچوں سے انتقام لینا چاہتی تھی اس ان کے کھانے میں سوڈیم نائٹریٹ ملایا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خاتون کسی قسم کی رعایت کی مستحق نہیں، گھناؤنے عمل کرنے والی خاتون کا رویہ نا قابل برداست ہے، قانون اس حوالے سے خاتون ٹیچر کے جارحانہ اور سفاک عمل پر ان کو کڑی سے کڑی سزا دے گا۔


 

مزیدخبریں