جناح ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ بنانے کے سفر کا آغاز

29 Sep, 2020 | 11:22 AM

Sughra Afzal

کینال روڈ (زاہد چودھری) جناح ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ بنانے کے سفر کا آغاز، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جناح ہسپتال کے تمام آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن، تمام شعبوں کو آئی ٹی کے ذریعے منسلک کرکے پیپر لیس ورک کیفراہمی کی منظوری دی گئی۔

جناح ہسپتال کو جدید ترین علاجگاہ بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، اجلاس میں پرنسپل پروفیسر عارف تجمل ،پروفیسر زبیر اکرم ، پروفیسر تحسین ریاض ، پروفیسر طیب عباس ، پروفیسر ندیم حفیظ بٹ اور ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان سمیت آفیشلز اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں فرینڈز آف جناح کے 50 کروڑ سے زائد کے عطیہ سے ہسپتال کو جدید طبی سہولتوں کا حامل بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

  گوہر اعجاز نے کہا کہ فرینڈز آف جناح کے تعاون سے منصوبہ رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ 

ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھاکہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کی قیادت میں عمارت کی بحالی، جدید آپریشن تھیٹر، مشینری اور ہسپتال کا نظام کمپوٹرائزڈ کیا جائے گا، ہسپتال کو ملک کی جدید علاجگاہ بنانے کا مشن ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

 پرنسپل پروفیسر عارف تجمل اور ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل پر جناح ہسپتال جدید اور بہترین طبی سہولتوں کی حامل مثالی علاجگاہ ہوگی۔

چیئرمین بورڈ گوہر اعجاز نے ہدایت کی کہ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس ہوگا تاکہ تمام پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

مزیدخبریں