اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

29 Sep, 2019 | 11:47 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے۔        

کیمپ میں کھلاڑیوں کو دوسیشنز میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے، کیمپ کے دوسرے مرحلے میں طلب کئے گئے سینئر کھلاڑیوں کے کیمپ جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہاف بیک اولمپئین رضوان جونئیر نے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے۔ کیمپ میں گول کیپرز کو خصوصی ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان 10 اکتوبر کو متوقع ہے جبکہ ٹیم 18 اکتوبر کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔ ہالینڈ کےخلاف اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم جرمنی کے خلاف دوٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

مزیدخبریں