شہریوں کو جعلی دودھ پلانے کی ایک اور کوشش ناکام

29 Sep, 2019 | 09:16 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ کی سپلائی ناکام، جعلی دودھ تیار کرنیوالا کیمیکل، پاوڈر اور پانی سےتیار 5 ہزار لیٹر گاڑھا محلول پکڑا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جعلی دودھ تیاری کیلئے گاڑھا محلول عارف والا سے لاہور لایا جارہا تھا۔ گاڑھے محلول میں ڈیٹرجنٹ، پاؤڈر، پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ٹیم کو دیکھ کر مالک اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

گاڑھے محلول سے 20 ہزار لیٹر سے زائد دودھ تیار کیا جانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملاوٹ انسانیت کے ساتھ سب سے بڑا دھوکا ہے۔

مزیدخبریں