( سعدیہ خان ) تین ماہ قبل سفید شیر کے ہاں پیدا ہونے والے تین بچے راجو، پنکی اور چیکو وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہو گئے، ایک بچہ پیدائش کے وقت ہی دم توڑ گیا تھا۔
نیلی آنکھوں، بھورے رنگ کے کان، نرم وملائم جسم کے حامل تینوں ننھے شیروں کی عمر تین ماہ تھی۔ تینوں بچے ڈیرھ سال قبل لاہور چڑیا گھر میں لائے گئے سفید شیروں کے ہاں بریڈنگ کے بعد پیدا ہوئے۔ بچوں کو اُن کی ماں نے مسترد کیا تو ان کو انتہائی نگہداشت اور دیکھ بھال کیلئے ویٹرنری سیکشن میں رکھا گیا تھا مگر تین ماہ بعد وائرل بیماری فیلائن پین لیوکو پینیا نے اٹیک کر دیا جس کے باعث تینوں بچے جان کی بازی ہار گئے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور چڑیا گھر میں شیروں میں مہلک بیماریوں کے باعث کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔