ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کا شکار

29 Sep, 2019 | 07:06 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے بدترین تشدد کا شکار ہوگئی، سنبل کو رینالہ خورد کے رہائشی سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میکے گرین ٹاؤن لاہور میں بے یارو مددگار پھینک گئے۔ پولیس تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ کرسکی۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی 21 سالہ سنبل کی شادی ڈیڑھ سال قبل اپنے پھوپھی زاد سے ہوئی، ذرا سی رنجش پر سنبل کو اسکی ساس، دونوں نندوں اور خاوند شفقت نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے خاوند نے اس کے منہ پر استریاں لگائیں اور اس پر شیشے سے وار بھی کئے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مارنے کے بعد خاوند کے دوست اسے گاڑی میں ڈال کر میکے کے باہر پھینک گئے۔

متاثرہ خاتون کے ورثا کا کہنا تھا کہ انھوں نے خاوند شفقت سمیت اسکے اہلخانہ کیخلاف تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درخواست دی ہے مگر تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے انہیں انصاف دلایا جائے۔

دوسری جانب پولیس تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ کر سکی، خاتون نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے۔

مزیدخبریں