طیاروں کی فنی خرابیوں کا سلسلہ جاری، ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم

29 Sep, 2019 | 05:05 PM

Shazia Bashir

سعید احمد سعید: ریلوے اور فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، ٹرین سمیت فلائٹ آپریشن میں حسب معمول بہتری نہ آ سکی، لاہور آنے جانے والی 15 پروازیں جبکہ 12 ٹرینیں متاثر ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 13 پروازوں کومنسوخ کیا گیا جبکہ 2 تاخیر کا شکار رہیں، فلائٹ انکوائری کے مطابق ایئر بلیو کی کراچی جانے اور آنے والی پرواز 401، 402، سعودی ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 735اور 734، پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور 684،ایئر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور471، پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور 296، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582 اور پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز72 کو منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ کیا جاسکا، کراچی اور دوسرے شہروں سےلاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں، کراچی سے لاہور آنے والی پاک فرید ایکسپریس 2 گھنٹے، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ، جناح ایکسپریس 2 گھنٹے، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 4گھنٹے 40 منٹ، شاہ حسین 2 گھنٹے 15 منٹ، گرین لائن 1 گھنٹہ 35 منٹ، تیزگام 2گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے، خیبر میل 1 گھنٹہ 45 منٹ اورعوام ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

اتحاد ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی، پریشان حال مسافروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے سفری سہولیات کی فراہمی کے دعوے کو پورانہیں کیا، مسافروں نے فلائٹ و ٹرین شیڈول کو بہتر بنا نے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں