بسام سلطان: ڈینگی کے حملے بدستور جاری، شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 7 مزید نئے کیس رپورٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں اب تک ڈینگی کے حملے بدستور جاری، گزشتہ چوبیس کھنٹے میں سات مزید مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی، تمام مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ آئی جی ایم اور این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاجِ معالجہ جاری ہے۔ شہر میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 118 ہو گئی، شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد تقریباً 7 ہزار تک پہنچ چکی ہے،۔
ہسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشین وارڈ بھی قائم ہیں مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ بھی مفت کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے شہر میں ڈینگی سرویلنس جاری ہے، جبکہ ڈایگناسٹک سنٹر اب تک بنیادی تشخیصی سہولیات سے محروم ہیں۔