چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ میں تین ماہ باقی رہ گئے

29 Sep, 2019 | 03:55 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ میں تین ماہ باقی رہ گئے، چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کا دس اکتوبر کو امریکہ کے نجی دورہ پر روانہ ہونے کا پروگرام ہے ان کی عدم موجودگی میں جسٹس مامون رشید شیخ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان دس اکتوبر کو امریکہ کے پندرہ روزہ نجی دورے پر روانہ ہوں گے، چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان امریکہ میں نجی مصروفیات کے علاوہ اہنا چیک اپ بھی کروائیں گے، ان کی ملک میں عدم موجودگی میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ 11 اکتوبر کو قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس محمد قاسم خان قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیں گے، ججز لاونج میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے تمام ججز شرکت کریں گے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان 31دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہوں گے۔

مزیدخبریں