ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ پلاننگ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ پلاننگ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ پلاننگ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایم او پلاننگ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرا دیں، 13 غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں جبکہ 9 غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کے احکامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، ایم او پلاننگ رانا نویداختر نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کو میں ایکسویٹرز اور اہلکاروں نے ہتھوڑے چلاکرمسمار کیا گیا شالامار زون، عزیزبھٹی زون اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایات بڑھ رہیں تھیں واہگہ زون 5 میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

 جبکہ 3 سربمہر کی گئیں عزیز بھٹی زون میں 4 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ 4 سر بمہر کیا گیا شالامار زون میں4 غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ 2 کو نوٹسز جاری کیے گئے، انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل ہیڈ کوارٹر اور زونز میں ون ونڈو سیلز تشکیل دے دیئے گئے ہیں بلڈنگ پلان کی منظوری کو مزید آسان بنایا گیا۔

 شہری غیر قانونی تعمیرات کے بجائے نقشہ منظورکرائیں اور نقصان سے بچیں۔

Shazia Bashir

Content Writer