(زین مدنی ) شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب پر انہیں بہترین لیڈر قرار دے دیا۔
پاکستان کی نامور شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہتے سوشل میڈیا پر پیغامات اور ویڈیوز جاری کردیں، اس سلسلے میں اداکارہ ریما نے ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیاست دان ہی نہیں بلکہ سچے لیڈر بھی ہیں۔
نیلم منیر نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف آواز اٹھا کر ایک بہادر قوم کے لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
اداکار ہمایوں سعید اور شان شاہد نے کہا کہ عمران خان کا امت مسلمہ کیلئے جذبہ قابل دید تھا اور ہمیں اپنے وزیر اعظم پر فخر ہے۔
اداکار فرحان سعید نے کہا کہ ان کو اپنے ووٹ کے درست استعمال پر خوشی محسوس ہورہی ہے، ہمارے ملک کو ایسے ہی لیڈرکا انتظار تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے وزیراعظم کے خطاب کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان پر فخر ہے۔
اداکارحمزہ علی عباسی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے ساتھ ہی نہیں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔