نواز شریف ہسپتال، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق

29 Sep, 2019 | 12:23 PM

Sughra Afzal

(جمال الدین جمالی) پہلے بچے کی ڈیلیوری کیلئے پاکستان آنا مہنگا پڑ گیا، عرشیہ ساجد نامی 24 سالہ حاملہ خاتون کی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان چلی گئی، لواحقین نے نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز کیخلاف احتجاج کیا۔

 لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہرین اور ڈاکٹر بلال کی غفلت سے مریضہ کی جان گئی، غلط آپریشن کیاگیا جس کے باعث جون بہنا بند نہیں ہوا اور ڈاکٹرز نے توجہ نہیں دی جس سے خاتون کی جان چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عرشیہ ساجد اپنے خاوند کے ساتھ ساؤتھ افریقہ رہتی تھی، خاتون پہلے بچے کی پیدائش ماں کے پاس کرانے پاکستان آئی تھی، لواحقین نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں