ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف ممالک کے 5 شہر لاہور کے سسٹر سٹیز بنیں گے

 مختلف ممالک کے 5 شہر لاہور کے سسٹر سٹیز بنیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راﺅ دلشاد) مستقبل قریب میں مختلف ممالک کے 5 مزید شہر لاہور کے سسٹر سٹیز بنیں گے، جس کے بعد لاہور کے سسٹرسٹیز کی تعداد 23 ہوجائے گی۔

 15ممالک کے 18 شہر لاہور کے ساتھ جڑواں شہروں کے معاہدے کرچکے ہیں، غیر ملکی شہروں کے سسٹر سٹیز کے معاہدوں کا سلسلہ 1975 میں شروع ہوا تھا، سب سے پہلے ترکی کا شہر استنبول اور لاہور جڑواں شہر بنے، نارتھ کوریا کا شہر سار یوان، مراکش کا شہر فیض، بیلجیئم کا شہر کو رٹریجک، تاجکستان کا شہر دوشنبے، سپین کا شہر کورڈوبا، ازبکستان کے شہر ثمرقند اور نمینگن، ایران کے شہر اصفہان اور مشہد، برطانیہ کا شہر گلاسگو بھی لاہور کے سسٹرسٹیز کا درجہ رکھتے ہیں۔

 امریکی شہر شکاگو، چین کا شہر زیان، ینتائی، جینگڈوجننگ اور ہیکو کے ساتھ سسٹر سٹیز کامعاہدہ بھی ہوچکا ہے، بیلاروس کا شہر موگیلیو بھی لاہور کے جڑواں شہروں کی فہرست میں شامل ہیں، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کے تعلقات کو تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ازبکستان کا تیسرا شہر کھوکیمیات، کرغستان کا شہر اوش، آزربائیجان کا نیکچیوان، چائینہ کا شہر شوزھا جبکہ بلغاریہ کا شہرپالودیو کے ساتھ جڑواں شہر کے معاہدوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer