ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ڈیلرز قتل معاملہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

پراپرٹی ڈیلرز قتل معاملہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے ڈکیتی چھپانے کے لیے مقدمہ صرف قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا، دو ماہ بعد پولیس کو معلوم ہوا جس گاڑی میں دوافراد کو قتل کیا گیا اس میں کیمرہ بھی موجود تھا جس نے ڈاکوؤں کو گولیاں مارتے ریکارڈ کر لیی۔

تفصیلات کے مطابق 23 جولائی کو کاہنہ میں دوپراپرٹی ڈیلر دوستوں کونامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا جن کی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی درخواست پرصرف قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔ دو ماہ تک پولیس نے روائتی تفشیش جاری رکھی، اسی دوران پتہ چلا کہ جس گاڑی میں مقتول راشد بٹ اور شہزاد بٹ کو قتل کیا گیا اس میں کیمرہ بھی نصب تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح ڈاکوموٹرسائیکل پرگاڑی کا تعاقب کرتے رہے، سنسان علاقے میں پہنچنے پر ڈاکوؤں نے اسے روک لیا، ایک ڈاکو نے گاڑی پرکلاشنکوف سے فائر کھول دیئے۔  

ڈاکو کا دوسرا ساتھی ساتھ کھڑا آس پاس پر نظر دوڑاتا رہا اور واردات کے بعد موٹرسائیکل پرفرار ہو گیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمیوں نے جان بچانے کے لئے گاڑی دوڑانے کی کوشش کی لیکن زخموں سے چُور ڈرائیور کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی۔ پولیس دو ماہ سے ملزمان کو تلاش نہ کر پائی جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔