سعید احمد: محکمہ ریلوے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، محکمہ ریلوے میں تعینات گریڈ 16، 17، اور 18 کے بائیس افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر سخاوت علی کو ایگزیکٹو آفیسر برج لاہور، راجہ عرفان احمد کو ڈویژنل انجینئر لاہور ڈویژن، جوائنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹر قاضی جواد احمد کو ڈویژنل انجینئر مغلپورہ ورکشاپ، ثناء اللہ خان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاٹ ہیڈ کواٹرز لگا دیا گیا۔
گریڈ 18 کے ہی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر حنیف کو ورکس مینجر کیرج فیکٹری خانیوال، گریڈ17 کے اسسٹنٹ انجینئر برج لاہور محمد اشرف کو اسسٹنٹ انجینئر سکھر ٹرانسفر کر دیا گیا، اسسٹنٹ انجینئرامین اختر کو سکھر ڈویژن سے پشاور ڈویژن، اسسٹنٹ انجینئر سکھر محمد موسی کو اسسٹنٹ انجینئر لاڑکانہ، اسسٹنٹ انجینئر عمران افضل کو سکھر ڈویژن سے پشاور ڈویژن، اسسٹنٹ انجینئر پراپرٹی اینڈ لینڈ پشاور اظہر محمود فاروقی کو اسسٹنٹ انجینئر کراچی لگا دیا گیا۔
اسسٹنٹ انجینئر کراچی حافظ بدر عارفین کو اسسٹنٹ انجینئر حیدرآباد، اسسٹنٹ انجینئر ہیڈ کوارٹر گل تاثیر خان کو اسسٹنٹ انجینئر کیرج فیکٹری اسلام آباد، مسز اسرا صدیقی کو اسسٹنٹ انجینئر اٹک سٹی لگا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی محمد بشیر کو اسسٹنٹ انجینئر دریا خان، اسسٹنٹ انجینئر دریا خان محمد امین کو اسسٹنٹ انجینئر ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ انجینئر ہیڈ کوارٹر شہزادہ شاہ نواز کو اسسٹنٹ انجینئر برج لاہور ڈویژن، گریڈ 16 کے انسپکٹر آف ورکس کراچی ذوالفقار کو انسپکٹر آف ورکس لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا۔
انسپکٹر آف ورکس سکھر محمد علی کو انسپکٹر آف ورکس کراچی، انسپکٹر آف ورکس سیالکوٹ خضر محمود کو انسپکٹر آف ورکس خان پور، خالد عزیز کو انسپکٹر آف ورکس کراچی، انسپکٹر آف ورکس لاہور ڈویژن محمد عمران کو انسپکٹر آف ورکس سکھر لگا دیا گیا۔