محکمہ اوقاف مذہبی امور نےافسران کے تبادلوں کےاحکامات جاری کر دیئے      

29 Sep, 2018 | 09:11 PM

Shazia Bashir
Read more!

 طاہرحمید: محکمہ اوقاف مذہبی امور نےافسران کے تبادلوں کےاحکامات جاری کر دیئے 

 تفصیلات کے مطابق شیخ جمیل کو منیجر داتا دربار، گوہر مصطفیٰ کو منیجر دربار بی بی پاک دامن تعینات کر دیا گیا۔ صہیب افضل کو منیجر دربار شاہ جمال تعینات کر دیا گیا جبکہ منیجر گلاب اشتیاق کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی تاکید کردی گئی۔رانا طارق علی کو ایڈمنسٹریٹر پاکپتن،عبدالشکور کو ایڈمنسٹریٹرسرگودھا تعینات کردیا گیا۔ ذیشان احمد کو منیجر پاکپتن اورشہباز احمد کو منیجر اوقاف ساہیوال تعینات کر دیا۔ گیا۔

جام شاہد اقبال کومنیجراوقاف مظفرگڑھ، قاضی اظہر امین کو منیجر اوقاف سرکل جھنگ جبکہ خالد محمود کومنیجر اقاف ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں