لاہوریوں کیلئے بڑی خبر، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کی تکمیل کا فیصلہ

29 Sep, 2018 | 08:12 PM

Arslan Sheikh

درنایاب: اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ، پونے دو کلومیٹر طویل انڈر گراؤنڈ سیکشن پر پٹریاں بچھانے کا کام شروع، تعمیراتی کمپنی نے سترہ سو بیس میٹر طویل انڈر گراؤنڈ سیکشن چائینیز کے حوالے کردیا۔  

تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے بڑے ماس ٹرانزٹ سسٹم اورنج لائن منصوبہ کے انڈر گراؤنڈ سیکشن میں چائنیز نے ساڑھے سترہ سو میٹر پر پہلے مرحلے میں پٹری بچھانی شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں ٹریک لکشمی سے چوبرجی کی جانب بچھایا جارہا ہے، دوسرے مرحلے میں چوبرجی سے لکشمی کی جانب ٹریک بچھایا جائے گا، چائینیز کمپنی سی آر نورینکو ایک ماہ میں انڈر گراونڈ سیکشن کا ٹریک مکمل کرے گی۔

ٹریک مکمل کرکے کے ٹرین کو انڈر گراونڈ اور ایلی ویٹیڈ سیکشن سے ملا دیا جائے گا فنڈز کی شدید قلت کے باعث لوکل کنٹریکٹرز کا کام متاثر ہے، فنڈز کے عدم فراہمی کے باعث ڈیڈ لائنز بھی متاثر ہورہی ہیں۔ بائیس ماہ کے حکم امتناعی کے دوران انڈر گراؤنڈ سیکشن سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔

مزیدخبریں