ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولز وین سے ناقص گیس سلنڈر ختم کروانے کیلئے والدین میدان میں آگئے

سکولز وین سے ناقص گیس سلنڈر ختم کروانے کیلئے والدین میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) طلباوطالبات کو سکول لانے لے جانےوالے رکشوں اور گاڑیوں میں ناقص سلنڈر نصب،متعلقہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ہزاروں طالبات کی زندگیاں داو پر لگ گئیں،  والدین نے بھی ضلعی انتظامیہ سکول وین سے فوری سلنڈر نکوانے کا مطالبہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں سکول لانے والے بچوں کی وین میں سلنڈر دھماکہ کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے سکولز وین سے سلنڈ اتارنے کے احکامات جاری کیے ہیں ،  والدین کا کہنا  تھا کہ سکول وین میں نصب ناقص سلنڈر حادثات کا باعث بنتے ہیں ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سےسکول وین سے سلنڈر نکوا نے کا مطالبہ کیا ہے,ڈی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک احسان کے مطابق سکول سربراہان کو سلنڈر والی گاڑیوں پر آنے والے بچوں کے والدین سے فوری رابطہ کرنے کے احکامات جاری کیےگئےہیں .

علاوہ ازیں انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی گاڑیوں پر سکول نہ بھیجیں,ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ آئندہ حادثات سے بچنے کے لیےوزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد کراتے ہوئے سکول وین سے گیس سلنڈر فوری ختم کرائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer