( جنید ریاض) من پسند نجی سکولوں کو زونل کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کیخلاف پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن نے سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کیخلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ سکول مالکان نے سی ای او ایجوکیشن کی ناقص پالیسوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی، پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر ملک خالد کا کہنا تھا کہ زونل کمٹیوں میں تین ، تین مرلے کے سکولوں کو نمائندگی دے دی گئی جو کہ مکمل طور پر غیرقانونی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ بیس ، بیس سال سے سکول چلانے والے سربراہان کو بھی نمائندگی دی جائے۔
جنرل سیکرٹری سید امتیاز شاہ کا کہنا تھا کہ سینئر سکول سربراہان کو نمائندگی نہ دی گئی تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔