(شاہین عتیق) سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کیخلاف مقدمات کی سماعت، عابدباکسرکی قبل از گرفتاری ضمانت میں 6اکتوبرتک توسیع، درخواست ضمانتوں پرکارروائی 8اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کیخلاف مقدمات کی سماعت ہو ئی ،سول کورٹ میں عابد باکسر سے نمائند ہ سٹی فورٹی ٹو نے ان کے کیسز کے حوالے سے پوچھا جس پر ملزم کا کہنا تھا کہ میر ے سیشن کورٹ میں آٹھ کیسز اکٹھے ہو چکے ہیں،اس سے پہلے میرے مختلف عدالتوں میں کیسز تھے جس کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، میرے وکیل کی استدعا پر کیسز کو ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کے پاس اکٹھا کر دیا گیا ہے، عابد باکسر کا مزید کہناتھا کہ دو کیسز ابھی بھیجے نہیں گئے تھے اس لئے میں پیش ہوا ہوں۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عابد باکسر کے سسر نے سابق انسپکٹر کے تحفظ کیلئے درخواست دائر کی کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے لہٰذا تحفظ فراہم کیا جائےجس پر عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا،سابق پولیس افسر کو 19 فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔