چیئر مین گروپ سروسز احمد سعید انتقال کر گئے

29 Sep, 2018 | 11:01 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) سروس شوز ، سروس گروپ آف انڈسٹریز ، ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ بینک اور پی آئی اے کے سابق چیئرمین چوہدری احمد سعید انتقال کرگئے ، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  گجرات سے تعلق رکھنے والے چوہدری احمد سعید کا انتقال جمعہ کے روز کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ایف سی کالج گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی، وہ خود پی آئی اے کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بھائی چوہدری احمد مختار پاکستان کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔

 علاوہ ازیں چوہدری احمد سعید کے پسماندگان میں ان کی ایک صاحبزادی اسما ہے جو سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفیٰ رمدے کی اہلیہ ہیں۔


مزیدخبریں