ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ میں صدارتی الیکشن کے دو بیلٹ بکسوں کو کسی نے آگ لگا دی

USA Elections pre poll violence, Ballot Boxes burnt om USA, city42
کیپشن: 28 اکتوبر 2024 کو وینکوور، واشنگٹن میں مشتبہ آتش زنی میں بیلٹ بکسوں کو  آگ لگنے کے بعد،امدادی کارکن جلتے ہوئے بیلٹ بکسوں سے بیلٹ پیپرز کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ نے  تقریباً سبھی ووٹوں کو جلا ڈالا۔ اب حکام نے ہفتہ کے روز 11 بجے کے بعد ان ڈراپ اِن بیلٹ بکسوں مین ووٹ ڈالنے والے شہریوں سے نئے بیلٹ پیپر لے کر دوبارہ ووٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ ووٹ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے ووٹوں ساتھ شمار کئے جائیں گے۔  یہ فوٹو اے بی سی نیوز سے نشر ہونے والی ایک ویڈیو سے لی گئی سکرین شوٹ ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز  میں آگ لگنے سے سیکڑوں ووٹ ضائع ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو  آتشگیر مادے کے ذریعے  آگ لگائی گئی، بیلٹ باکسز کے اندر آگ بجھانے کے خودکار نظام کے بروقت کام  نہ کرنے کے باعث باکسز میں موجود سیکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ ڈراپ باکسز میں آتشزدگی سے پہلے بھی ایک بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی تھی تاہم بیلٹ باکس کے اندر موجود آگ بجھانے والے سسٹم کی بدولت اس میں موجود بیشتر ووٹ محفوظ رہے۔

ایک پریس کانفرنس میں تحقیقات کرنے والے  حکام نے بتایا کہ دونوں واقعات میں استعمال کیے گئے آتشگیر مادے سے لگتا ہے کہ آتشزدگی کے دونوں واقعات کا آپس میں تعلق ہے، تاہم واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی حکام نے بیلٹ باکسز کو آگ لگائے جانے کے واقعات کو جمہوریت پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ باکسز پر حملوں کے بعد ان سے ووٹ جمع کرنے کا عمل بڑھایا جائے گا اور متعدد بار وہاں سے ووٹ جمع کیے جائیں گے۔

حکام نے ہفتے کے روز صبح 11 بجے کے بعد بیلٹ باکسز میں اپنا ووٹ ڈالنے والے شہریوں سے متبادل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ دفتر سے رابطہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

واشنگٹن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ اسٹیو ہوبس کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کو متاثر کرنے والی کسی بھی دھمکی یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مشتبہ گاڑی کی نشاندہی

واشنگٹن کی پولیس نے پیر، 28 اکتوبر کو کہا کہ اوریگون اور واشنگٹن ریاست میں بیلٹ ڈراپ باکسز کو آگ لگانے والے آگ لگانے والے آلات کے سلسلے میں ایک "مشتبہ گاڑی" کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پورٹ لینڈ پولیس بیورو کے ترجمان مائیک بینر نے  نیوز کانفرنس کو بتایا کہ نگرانی کی تصاویر نے پورٹ لینڈ، اوریگون میں ایک ڈراپ باکس پر رکتے ہوئے وولوو  گاڑی کو نوٹ کیا  اس سکے بعد  قریبی علاقہ مین موجود  سیکورٹی اہلکاروں نے بیلٹ باکسز کو آگ لگی دیکھی۔

بیلٹ بکسوں کی نگرانی کیلئے کیمرے موجود تھے

حکام نے بتایا کہ جہاں بیلٹ پیپر ڈراپ باکسز کو آگ لگنے کے واقعات ہوئے وہاں نگران کیمرے نسب تھے۔ ہ وہاں نگرانی کے کیمرے موجود تھے جو ڈراپ باکس اور آس پاس کے علاقے کو کور کرتے تھے۔بیلٹ بکسوں کو آگ لگنے کے واقعہ کے بعد حکام نے طے کیا ہے کہ اب وہ ڈراپ ان بکسوں کو جلدی جلدی تبدیل کریں گے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ ہو تو کم سے کم ووٹروں کو دوبارہ ووٹ ڈالنا پڑے۔