سٹی 42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی نا اہلی سامنے آگئی ۔اہم ادارہ مستقل سربراہ سے محروم ہے ۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مستقل سربراہ کی تعیناتی تعطل کا شکار ہے
قائم مقام ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو نویں بار توسیع مل گئی،11 اکتوبر 2022 کو ڈاکٹر شہزاد انور کو پہلی مرتبہ عارضی چارج پر ڈی جی تعینات کیا گیا،23جولائی 2023 کو دوسری مرتبہ ان کو تین ماہ کے لیے ڈی جی تعینات کیا گیا،17 اپریل 2023 کو تیسری اور 21 جولائی 2023 کو چوتھی بار توسیع ملی،30 اکبوتر 2023 کو پانچویں اور 26 جنوری 2024 کو چھٹی بار توسیع دی،26 اپریل 2024 کو ساتویں اور 24 جولائی 2024 کو اٹھویں توسیع مل گئی،26 اکتوبر 2024 سے نویں بار تین ماہ کے لیے ڈی جی پی ہوٹا کا عارضی چارج سونپ دیا گیا